حیدرآباد الیکشن کمشنرآف پاکستان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس میں آج ڈسٹرکٹ حیدرآباد میں انکلیوسو نادر ا شناختی کارڈ / ووٹر رجسٹریشن کے لیے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی مہم کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی زیر صدارت منعقد ہوا-اجلاس میں جاری مہم کی پیش رفت اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیاگیا۔ مذکورہ مہم اگست 2025 سے شروع کی گئی تھی جسے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چار سال کے لیے توسیع دی گئی ہے۔ مہم کا بنیادی مقصد ووٹر لسٹ میں موجود جینڈر گیپ کو کم کرنا ہے بالخصوص خواتین، معذور افراد اور ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی قومی شناختی کارڈز کی تیاری اور تجدیدہے جبکہ مہم کے تحت شہر اور تعلقہ سطح پر موبائل رجسٹریشن وینز (MRVs) اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں اوریہ مہم ملک کے 62 اضلاع میں جاری ہے۔ اجلاس میں نیٹ ورک کنیکٹیویٹی جیسے اہم مسائل کی نشاندہی کی گئی جس پر نادرا حکام کو سروس مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میںبتایا گیا کہ قومی شناختی کارڈز کی تیاری کے لیے یومیہ 65 کارڈز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس میں مزیدبتایاگیا کہ جلد ہی گورنمنٹ ڈگری کالج قاسم آباد میں خصوصی مہم شروع کی جائے گی جس کا مقصد طالبات کے قومی شناختی کارڈز کی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر،نادرا، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
