
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ضلع ملیر: شاہ لطیف پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ٹیم نے چوکنڈی قبرستان کے قریب اسنیپ چیکینگ کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دوران واردات چھینے گئے 7 موبائل فونز 2 عدد پسٹل اور 1 عدد موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت علی حیدر، ساحل اور شاہد کے نام سے ہوئی
گرفتار ملزمان کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی واراتوں میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل تھانہ شاہ لطیف کی حدود سے سرقہ شدہ ہے
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
