ایس ایس پی ڈاکٹر عبدالخالق کا ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف ناکہ جات اور سیکیورٹی پوائنٹس کا اچانک معائنہ

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ایس ایس پی ڈاکٹر عبدالخالق نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں قائم مختلف ناکوں اور چیکنگ پوائنٹس کا اچانک دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی، حفاظتی اقدامات اور چیکنگ کے نظام کا تفصیلی معائنہ کیا جبکہ موقع پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
ایس ایس پی نے افسران و جوانوں کو تاکید کی کہ امن و امان کے قیام کو اولین ترجیح دیتے ہوئے شر پسند عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
انہوں نے مزید ہدایت دی کہ سخت چیکنگ، الرٹ رہنے اور پیشہ ورانہ فرائض کی ذمہ داری سے ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *