
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) سرجانی پولیس اسٹیشن میں تعینات پولیس اہلکار کو ساتھیوں سمیت پاکستان بازار پولیس نے گرفتار کرلیا
دکاندار کی مدعیت میں اہلکار اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں درج کرلیا گیا
پولیس اہلکار تنزیل شراب کے نشے میں دھت ہوکر دوستوں کے ہمراہ مچھلی ، کباب کھانے پہنچا، مدعی کا الزام
5 افراد نے ہوٹل پر آکر کباب اور مچھلی فرائی کا آرڈر دیا، مدعی مقدمہ کا بیان
کھانا کھانے کے بعد پیسے طلب کئے گئے تو پولیس اہلکار طیش میں آگیا، مدعی مقدمہ
پولیس اہلکار تنزیل نے پیسے مانگنے پر پستول تان لیا، اور شور شرابہ شروع کردیا ، مدعی مقدمہ
شور شرابہ کرنے کے بعد پانچوں افراد نے میرے بھائی وحید کو مارنا شروع کردیا، مدعی مقدمہ
نشے میں دھت افراد نے ہوٹل کی کرسیاں اٹھا کر پھینکنا شروع کردی ، مدعی مقدمہ کا بیان
علاقہ پولیس بھی موقع پر پہنچی ، اس سے قبل 3 افراد کو ہم نے پکڑا 2 فرار ہوگئے، مدعی مقدمہ
