
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق مددگار 15 پر موصول اطلاع کے مطابق رات 8:15 بجے کالر اسد نے بتایا کہ نیو کراچی 2 منٹ چورنگی کے قریب آٹھ نامعلوم مسلح افراد نے کوسٹر نمبر CP-2315 چھین لی ہے۔ اطلاع ملتے ہی بلال کالونی پولیس متحرک ہوئی اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو سرجانی ٹاؤن سے بحفاظت برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اطلاع حقائق کے برعکس تھی اور معاملہ تقریباً 19 لاکھ روپے کے مالی تنازع کا ہے۔ کالر کے بھائی راجہ ارسلان کی جانب سے عمران جمیل کو رقم ادا کرنا تھی، جبکہ باؤنس شدہ چیکس اور باہمی معاہدہ دوسرے فریق کے پاس موجود ہیں۔
پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی کر رہی ہے۔
