کراچی کے علاقے میٹھادر میں واقع الرحمان ٹریڈ سینٹر کے دفتر میں چوری کی واردات

کراچی 🙁 محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق تھانہ میٹھادر کے علاقے میٹھادر میں واقع الرحمان ٹریڈ سینٹر کے دفتر میں چوری کی واردات پیش آئی ہے۔ نامعلوم ملزمان نے آفس سے 10 لاکھ روپے نقدی اور یو ایس بی چوری کرلی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی جانچ کی جا رہی ہے۔ آفس کے مالک نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے۔
یہ چوری کی واردات اس وقت ہوئی جب آفس بند تھا۔ ملزمان نے آفس کا لاک توڑ کر داخل ہوئے اور نقدی اور یو ایس بی چوری کرلی۔
مقامی پولیس کے مطابق شواہد اکھٹا کئے جا رہے ہیں جن کی روشنی میں
ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *