سپر مارکیٹ پولیس کی کارروائی، 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث اہم ملزم گرفتار

کراچی:(! رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر پولیس نے 17 نومبر کو لیاقت آباد نمبر 3 میں ہونے والی ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم محمد ریحان کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے ایک لاکھ روپے نقد، موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ہونڈا 125 برآمد کرلی گئی۔ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جبکہ واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *