ڈاکس پولیس کی مچھر کالونی میں کارروائی، 10 مقدمات کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کا حامل مطلوب منشیات فروش گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ ڈاکس پولیس کی مچھر کالونی میں کارروائی، 10 مقدمات کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کا حامل مطلوب منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا ۔
گرفتار ملزم محمد وحید ولد محمد سراج کے قبضے سے 52 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزم اس سے قبل منشیات فروشی، چوری اور غیر قانونی اسلحے سمیت 10 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 523/26 اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *