
کراچی:( رپورٹ : محمد حسین سومرو) اغوا کار میاں بیوی گرفتار۔
پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان علی اور قرت العین کو گارڈن کے علاقے عیسیٰ ٹیرس سے گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ 3 ماہ قبل سول ہسپتال کراچی سے اذان نامی بچہ اغوا ہو گیا تھا، جس کا مقدمہ نمبر 401/2025 بجرم دفعہ 364A تھانہ عیدگاہ میں درج تھا۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے نوٹس پر ایس ڈی پی او عیدگاہ ظفر پٹھان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے 3 ماہ کی مسلسل محنت اور حکمتِ عملی کے بعد بچے کو بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا۔
بچے کے والدین نے سندھ پولیس اور خصوصاً ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ ایس ایس پی سٹی نے ٹیم کے لیے تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ کا اعلان کیا۔
