
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ تیموریہ کی حدود PNSC فلیٹ ناگن چورنگی کے پاس پولیس کا اسٹریٹ کرائم میں ملوث موٹر سائیکل سوار مسلح ملزم کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مقابلے کے دوران 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت فرحان ولد نور محمد کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے 1 عدد پستول 30 بور بمعہ 02 راؤنڈ، موبائل فون برآمد۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ملزم کا کریمنل ریکارڈ اور دیگر تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
