

کراچی :(رپورٹ : محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق ساوتھ زون پولیس کے 8 انسپکٹرز کو ضلع کیماڑی میں سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات کر دیا گیا
ڈی آئی جی ساوتھ زون کراچی کا انسپکٹرز کے تبادلوں اور پوسٹنگ کا حکم نامہ جاری
انسپکٹر ارشاد سومرو، ادریس بنگش اور چوہدری زاہد PHQ گارڈن سے ضلع کیماڑی منتقل
انسپکٹر محمد اشرف، راؤ ذاکر اور عابد تنولی کو بھی کیماڑی میں سیکیورٹی ڈیوٹی سونپ دی گئی
انسپکٹر شعیب قریشی اور آغا اسلم کو بھی ضلع کیماڑی رپورٹ کرنے کی ہدایت
تمام افسران کو فوری طور پر موجودہ ڈیوٹی سے فارغ کر کے نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا حکم
ڈی آئی جی ساوتھ زون سید اسد رضا کی جانب سے تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

