
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) وفد میں چیئرمین لوکل گڈز ٹرانسپورٹ حاجی دین محمد، وائس پریزیڈنٹ محمد عثمان، نائب صدر حاجی جمشید، آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی اسماعیل سمیت دیگر نمائندگان شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جی پی ٹریفک کراچی نے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں میں ٹریکرز کی تنصیب کو لازمی طور پر یقینی بنائیں تاکہ ٹریفک نظم و ضبط اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی آئی جی پی ٹریفک کراچی نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو بغور سنا اور حل طلب امور کے لیے ہر ممکن تعاون اور مثبت اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔
