
حیدرآباد کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی کی ہدایات پر رمضان المبارک کے سولہویں روز بھی ڈویژن بھر میں پرائس کنٹرول مہم جاری رہی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی اور مارکیٹوں میں جائزہ لینے کے لیے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 729 انسپیکشنز کی گئی، 203 خلاف ورزیاں پر 198300 روپے جرمانہ اور 153 وارنگز جاری کی گئی، رپورٹ کے مطابق ضلع حیدرآباد میں 190 انسپیکشنز کے دوران 67 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں اور 142000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 34 وارنگز جاری کی گئیں، بدین میں 64 انسپیکشنز کے دوران 15 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور 7200 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ضلع ٹھٹہ میں 61 انسپیکشنز کے دوران 17 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں اور 15500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ضلع دادو میں 91 انسپیکشنز کے دوران 33 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور 7600 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 16 وارننگز جاری کی گئیں، ضلع سجاول میں 103 انسپیکشنز کے دوران 8 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور 3900 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ساتھ ہی 34 وارننگز بھی جاری کی گئیں، ضلع مٹیاری میں 47 انسپیکشنز کے دوران 25 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں اور 35000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ساتھ ہی 23 وارننگز بھی جاری کی گئیں جامشورو میں 57 انسپیکشنز کے دوران 9 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں اور 4000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ساتھ ہی 18 وارننگز بھی جاری کی گئیں، ضلع ٹنڈو محمد خان میں 36 انسپیکشنز کے دوران 3 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں اور 2000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ساتھ ہی 9 وارننگز بھی جاری کی گئیں جبکہ ضلع ٹنڈو اللہ یار میں 80 انسپیکشنز کے دوران 26 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور 12600 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ساتھ ہی 19 وارننگز بھی جاری کی گئیں۔
