
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ سرسید کی حدود میں محمد شاہ قبرستان، گیٹ نمبر 1 کے قریب اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
مقابلے کے دوران پولیس اور ملزم کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
زخمی ملزم کی شناخت فرحان ولد نذیر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول 30 بور، ایک موبائل فون اور ایک والیٹ برآمد ہوا۔
مضروب ملزم کو علاج کی غرض سے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ تفتیش جاری ہے۔
