
کراچی:( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس ساؤتھ زون کی مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں گٹکا/ماوا بنانے اور فروخت کرنے والے 3 عادی سپلائرز گرفتار۔
تھانہ کلری، عیدگاہ اور چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار ملزمان کی شناخت فیضان عرف حجام، اکبر علی اور شیخ عرفان سعید کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے تقریباً 34 کلو گٹکا/ماوا، 3 کلو تمباکو، کیمیکل اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق، اکبر علی اس سے قبل بھی لڑائی جھگڑے اور گٹکا/ماوا کے 3 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
