
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) پولیس کی کامیاب کاروائی، 04 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور چھینی و چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد
تھانہ عوامی کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 04 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی شناخت 1۔ عبدالرحیم ولد محمد فرید، 2۔ عمر فاروق ولد نور الحسن، 3۔ محمد کریم ولد محمد سلام، 4۔ حسین ولد اقبال کے نام سے ہوئی
گرفتار ملزمان کے قبضے سے مندرجہ برآمدگیاں ہوئیں
ایک 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈز،
ایک ویوو ٹچ موبائل فون،
ایک موٹر سائیکل نمبر KIF-7911 میکر Unique 70 (جو کے تھانہ قائد آباد کے مقدمہ الزام نمبر 352/2026 بجرم دفعہ 381-A PPC کی چوری شدہ ہے،
ایک عدد موٹر سائیکل ہنڈا 70 جو کے تھانہ کورنگی کے مقدمہ الزام نمبر 103/2026 بجرم دفعہ 397/34 PPC کی چھینی گئی تھی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 219/2026 بجرم دفعہ سندھ آرمز ایکٹ 23(i)A کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا۔
