
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک بین الصوبائی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کو شاہراہِ پاکستان کے ذریعے کراچی میں غیر قانونی اشیاء اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت جاوید شیران ولد شیران بادشاہ کے نام سے ہوئی، جو پیلے رنگ کی ٹیکسی کے ذریعے ممنوعہ اشیاء شہر میں منتقل کر رہا تھا۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 5 کلو نان کسٹم پیڈ چھالیہ، 15 پیکٹ انڈین سفینہ گٹکا، 15 پیکٹ انڈین آداب گٹکا، 7 پیکٹ نان کسٹم سگریٹ، موبائل فون، نقد رقم اور پیلی ٹیکسی نمبر PH-3159 برآمد کر لی۔
واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 87/2026 بجرم دفعہ 4/8(1) گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
