
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ درخشاں پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے فحاشی کے اڈوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا۔
دونوں مقامات کے نام (I.R) میں بھی درج تھے۔ کارروائیاں ڈی ایچ اے فیز V، بدر کمرشل ایریا کی اسٹریٹس 12 اور 4 میں کی گئیں۔
کارروائی کے دوران متعدد مرد و خواتین کو گرفتار کیا گیا، جو مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر 246/2026 اور 247/2026 بجرم دفعہ 294/34 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ درخشاں میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
