
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ اورنگی پولیس نے سیکٹر 8-ایل ڈاکخانہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 55 پڑیاں گٹکا/ماوا (03 کلو سے زائد) اور نقدی برآمد ہوئی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
گرفتار ملزمان: نبی حسین ولد اسلام، محمد سمیع ولد محمد شفیع۔
ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔