نوجوانوں کو مثبت سماجی، ثقافتی اور تخلیقی سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیے مربوط اقدامات کی ہدایت، نومبر اور دسمبر کے پروگراموں کا شیڈول طلب

نوجوانوں کو مثبت سماجی، ثقافتی اور تخلیقی سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیے مربوط اقدامات کی ہدایت، نومبر اور دسمبر کے پروگراموں کا شیڈول طلب

حیدرآباد: 3 نومبر ( )، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہوش اعجاز زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی ہال میں سماجی و سیاسی امور سے متعلق ضلعی رابطہ کمیٹی (DCC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوامی شکایات، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں شمولیت، اقلیتی امور اور مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر بیشتر محکموں کی جانب سے پیش رفت نہیں کی گئی، اس موقع پر متعلقہ افسران کو سابقہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد اور پیش رفت رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں اقلیتی امور کے فوکل پرسن سے اکتوبر کے دوران منعقدہ سرگرمیوں اور تقریبات کی تفصیلات طلب کی گئیں، جبکہ نومبر اور دسمبر کے مجوزہ پروگراموں کا شیڈول بھی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ محکمہ تعلیم کے پرائمری اور سیکنڈری ونگز سے 25 دسمبر کی تقریبات کا شیڈول طلب کیا گیا، جبکہ محکمہ ثقافت کی جانب سے آگاہی سیشنز، تقریبات اور تصویری نمائش کے انعقاد سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ قائداعظم ڈے کے سلسلے میں بھی مختلف پروگرام منعقد کرنے کی تجویز زیر غور آئی۔

اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ محکمہ ثقافت، کھیل، اقلیتی امور اور اوقاف سمیت تمام متعلقہ ادارے نوجوانوں کو مثبت، تعمیری، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے مصروف رکھیں، تاکہ انہیں انتہا پسندانہ سرگرمیوں سے دور رکھتے ہوئے معاشرے کا فعال اور مثبت کردار ادا کرنے والا حصہ بنایا جاسکے۔ تمام محکموں کو نومبر اور دسمبر کی سرگرمیوں کا جامع شیڈول اور پیش رفت رپورٹس کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *