
کراچی 🙁 رپورٹ: محمد حسین سومرو ) ساؤتھ زون کراچی
کیماڑی انویسٹی گیشن پولیس کی SSOIU ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر نواب شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے کم عمر مغویہ کو بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
15 سالہ اقصیٰ، اتحاد ٹاؤن کی محمد خان کالونی سے 12 جنوری کو لاپتہ ہوئی تھی، جس کا مقدمہ تھانہ اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
انسپکٹر ارشاد لغاری کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کیا اور ملزم فیاض احمد کو گرفتار کر لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
