

گجرات (شاہد بیگ سے) * گورالی (گجرات) کی معروف سماجی و کسان رہنما شخصیت شہباز رسول وڑائچ اسپین روانہ*
پاکستان میں کسانوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان ڈیری کیٹل اینڈ فارمرز ایسوسی ایشن (DCFA Pakistan) کے چیف آرگنائزر شہباز رسول وڑائچ اسپین روانہ ہو گئے ہیں۔
شہباز رسول وڑائچ کا شمار گورالی اور گردونواح کی ممتاز، متحرک اور باصلاحیت شخصیات میں ہوتا ہے۔ طالب علمی کے زمانے سے ہی وہ نمایاں حیثیت کے حامل رہے اور میٹرک کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔ نوجوانی میں انہوں نے تحریک منہاج القرآن گجرات کے سرگرم کارکن کے طور پر خدمات انجام دیں اور مختلف تنظیمی عہدوں پر بھی فائز رہے۔
شہباز رسول وڑائچ نے ہمیشہ سماجی اور تنظیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ روزگار کے سلسلے میں عمان میں قیام کے دوران بھی وہ اپنے علاقے اور وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار رہے اور وہاں پاکستانی کمیونٹی میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ بہترین مقرر ہونے کے باعث وہ مختلف موضوعات پر پُراثر انداز میں اظہارِ خیال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بعد ازاں انہوں نے پاکستان ڈیری کیٹل اینڈ فارمر ایسوسی ایشن میں شمولیت اختیار کی جہاں ان کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا۔ اس حیثیت میں انہوں نے کسانوں اور لائیوسٹاک کے شعبے کی بہتری کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔
شہباز رسول وڑائچ مختلف ممالک کے دورے بھی کر چکے ہیں جن میں جرمنی، سنگاپور، اسپین اور یورپ کے دیگر ممالک شامل ہیں۔ دنیا بھر میں جہاں بھی ڈیری اور لائیوسٹاک کے شعبے سے متعلق بین الاقوامی نمائشوں اور کانفرنسوں کا انعقاد ہوا، انہوں نے بطور مہمان شرکت کرکے پاکستان کی نمائندگی کی اور ملک کا نام روشن کیا۔
اہلِ علاقہ کے مطابق شہباز رسول وڑائچ ایک ہمدرد، محنتی، باصلاحیت اور باعمل شخصیت ہیں۔ وہ جس مقصد کا عزم کرتے ہیں اسے پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے بھرپور محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں۔ گورالی کی اس قابلِ فخر شخصیت کی اسپین روانگی پر اہلِ علاقہ نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب سفر اور مزید کامیابیوں کی دعا کی ہے۔