حیدرآباد جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری مولانا محمد صالح اندھیر مرکزی سالار عبد الرزاق عابد تاج محمد نائیوں اور دیگر پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے ہیں

حیدرآباد
جمعیت العلماء اسلام ف کے تحت انٹرنیشنل امن کانفرنس 19.20.21 مارچ 2027ءکو سکھر میں منعقد ہوگی جس کے لئیے انتظامات کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئ ہیں امن کانفرنس میں امام مسجد اقصی 46 ممالک کے علماء کرام معزز شخصیات کے علاؤہ رہائ کی ظصورت میں عمران خان میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری سمیت ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا جائیگا یہ اعلان جے یو آئ کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری محمد صالح اندھیر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی سالارعبدالرزاق عابد لاکھو تاج محمد نائیوں اعظم جہانگیری اور دیگر ضلعی رہنماء ان کے ہمراہ موجود تھے مولانا محمد صالح نے کہاکہ بجٹ اجلاس میں سندھ حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان تقریری مقابلہ ہوتا رہا عوام کے مسائل اور ان کے حل پر کوئ بات نہیں کی گئ سات کروڑ ابادی کے صوبہ سندھ کے بجٹ میں تعلیم سرکاری تعلیمی اداروں کے بجائے پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے سندھ کے 75 لاکھ بچے اسکولز باہر اسکولوں میں چار دیواری واش روم بجلی تک کی سہولیات نہیں ہیں سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی ناکافی سہولیات ہیں عالیشان عمارتیں تو بنائ جارہی ہیں مگر مریضوں کے لئیے ادویات اور دیگر سہولیات کی شدید کمی ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر لوگوں کو لمبی لمبی لائنوں میں کھڑا کیا جارہا ہے سندھ کے تعلیمی بورڈز اور ایس پی ایس سی میں مبینہ کرپشن کا دور دورہ ہے برائے فروخت ہیں سندھ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے نھنی بچی پریا کماری پر کوئ ایک مشترکہ موقف سامنے نہیں آرہا اغواء برائے تاوان انڈسٹری کی صورت اختیارکرگیا ہے جب ایک مسئلہ پر پختون بھائیوں نے ہتھیار اٹھائے تو حکومت نے بغیر آپریشن مغوی خواتین کو بازیاب کرواکر ورثا کے حوالے کردیا مولانا محمد صالح نے کہا کہ جے یو آئ کو پارلیمانی سیاست سے دور رکھا جارہا ہے ہماری جیتی ہوئ سیٹیں ہارنے والوں کو دے دی گئیں سندھ کے کرمنلز دیہاتوں سے نکل کر شہروں میں آکر پولیس کے خلاف آپریشن کررہے ہیں مغوی سعید میمن کا کیس سندھ حکومت کے لئیے ایک امتحان ہے افغانی سمیت غیر ملکی پاکستانی نہیں ہیں ان کا کہنا تھاکہ جے یو آئ مروجہ سیاست مختلف ہے آزاد کشمیر کے الیکشن میں پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسمنٹ کا وہاں کے حالات سے تعلق ہے تاہم جے یو آئ نے سندھ میں حکمرانوں کو ہمیشہ ٹرف ٹائم دیا ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *