حیدرآباد پولیس کے مؤثر اقدامات، چوری شدہ و لاوارث موٹر سائیکلیں، گمشدہ موبائل فونز اور جیب تراشی کے ذریعے چھینی گئی نقد رقم اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی

*حیدرآباد پولیس کے مؤثر اقدامات، چوری شدہ و لاوارث موٹر سائیکلیں، گمشدہ موبائل فونز اور جیب تراشی کے ذریعے چھینی گئی نقد رقم اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی*

*ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس نے مختلف مقامات سے چوری شدہ و لاوارث موٹر سائیکلیں، گمشدہ موبائل فونز اور جیب تراشی کے ذریعے نکالی گئی نقد رقم برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دی۔

تھانہ بلدیہ، تھانہ کینٹ اور تھانہ بھٹائی نگر پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران شہریوں کی قیمتی اشیاء برآمد کرکے انہیں مالکان کے حوالے کیا گیا۔

ایس ڈی پی او بلدیہ ظہور احمد سومرو کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بلدیہ سب انسپکٹر مظفر خالدی نے شہری ذوالقرنین کوریجو ایڈووکیٹ کے والد کی جیب سے نکالی گئی 70 ہزار روپے کی نقد رقم برآمد کرکے ان کے حوالے کر دی۔

اسی طرح ایس ڈی پی او کینٹ پارس بکھرانی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر ارسلان مہر نے مختلف مقامات سے شہریوں کی چوری شدہ و لاوارث حالت میں برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں اور متعدد موبائل فونز، ڈی آئی سی سیل ایس ایس پی آفس حیدرآباد کے تعاون سے برآمد کرکے اصل مالکان کو تھانے مدعو کرنے کے بعد ان کے حوالے کر دیے۔

اسی سلسلے میں ایس ڈی پی او بلدیہ ظہور احمد سومرو کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بھٹائی نگر سب انسپکٹر معشوق شر نے شہری کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کر دی۔

اپنی قیمتی اشیاء کی برآمدگی اور پولیس کی بروقت کارروائیوں پر شہریوں نے ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کی کارکردگی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

*

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *