ننکانہ صاحب(بیورورپورٹ ) پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدائت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب/ چئیر پرسن ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی محمد تسلیم اختر راﺅ کی زیرسرپرستی ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کی جانب سے سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ہیڈ بلو کی کے مقام پر دریائے راوی میں فرضی مشقوں کا انعقا کیا گیا۔ جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر ریسکیو 1122محمد اکرم پنوار نے کی اس مقایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کھوکھر ، اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 محمد اکرم پنوار ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ، لائیوسٹاک سمیت تمام ضلعی اداروں کے افسران و رضاکاران بھی موجود تھے۔فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122،محکمہ صحت، لائیو سٹاک،زراعت، سول ڈیفنس،میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب،سوشل ویلفیئر،ایجوکیشن ،انہار، دیگر محکمہ جات اوراین جی اوز کی جانب سے ریلیف کیمپس لگائے گئے متعلقہ افسران نے اپنے اپنے سٹالز کے بارے میںڈپٹی کمشنرکو تفصیلاََ بتایا ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راﺅنے ضلعی افسران و میڈیا نمائندگان کے ہمراہ بوٹس میں سوار ہو کر ممکنہ سیلابی علاقوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راﺅ نے فرضی مشقوں کے دوران اداروں کے پیشگی انتظامات و کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے سیلاب آپریشنز میں استعمال ہونے والے آلات اور مشینری کے سٹالوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 محمد اکرم پنوار و دیگر افسران نے ڈپٹی کمشنر کو موک ایکسرسائز بارے بریفنگ دی۔فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122 ، محکمہ صحت ، زراعت ، لائیو سٹاک ، ایریگیشن ، سول ڈیفنس سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا۔ضلعی اداروں کی جانب سے سیلاب میں پھنسے لوگوں کی جان و مال کو بچانے اور ڈوبنے والوں کو پانی سے نکالنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو ، سول ڈیفنس اور رضاکاران غوطہ خوروں کی پیشہ ورانہ ڈائیونگ کے جائزہ سمیت جانوروں کو بیماریوں سے بچاو کیلئے ادویات اور خشک چارے کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی اداروں کی تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ مشقوں کا مقصد تمام اداروں کی پیشگی تیاریوں کا جائزہ اور کوارڈینیشن کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کی تیاریاں مکمل ہیں ، مشینری بھی مکمل فعال ہے جبکہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے تمام محکمے الرٹ ہیں۔ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل کو استعمال میں لائیں گے ، ریسکیو 1122 کے جوان عوامی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں ، ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہم نے بحثیت قوم قدرتی آفات اور چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔