ننکانہ صاحب(بیورورپورٹ ) ایڈیشنل کمشنر کنسولیڈیشن لاہور ڈویژن حامد محمود ملہی کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈی سی ننکانہ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام ضلعی پرائس مجسٹریٹس اجلاس میں شریک تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے ایڈیشنل کمشنر کو بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر کنسولیڈیشن حامد محمود ملہی نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کے ٹارگٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے انسپکشنز کو یقینی بنائیں ، غلط انسپکشنز کو پورٹل پر اپ لوڈ نہ کیا جائے۔انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو کہا کہ پرائس مجسٹریٹس کے ایریاز ڈیوائڈ کیے جائیں اور انکی کڑی مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کاروائیاں اور لوکیشن اپ لوڈ کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنا فون استعمال کریں سٹاف سے انسپکشنز ہرگز نہ کروائیں۔حکومتی ادارے و ایجنسیز پرائس مجسٹریٹس کی مانیٹرنگ کے لیے ضلع میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں میں اپنی موجودگی کو سو فیصد یقینی بنائیں اور عوامی ریلیف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ، کم انسپکشنز کرنے اور غلط ڈیٹا فراہم کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے اشیائ خوردونوش کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ہے ، قیمتوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے