ننکانہ صاحب(بیورورپورٹ ) ڈکیتی و چوری میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب سید ندیم عباس کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے تھانہ سید والہ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کے تین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم غلام مرتضیٰ کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم گذشتہ تین سال سے مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم نے تھانہ سید والہ کے نواحی گاو¿ں میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر ایک شہری علی کی حویلی سے مویشی چھینے اور مزاحمت پر مدعی مقدمہ کو زخمی کر دیا تھا۔ ایک اور واردات میں ملزم نے گاو¿ں کھپرکے میں کالے خان کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی ٹیوب ویل کی موٹریں اور دیگر سامان چوری کیا اور فرار ہو گیا تھا۔