کراچی : رپورٹ : محمد حسین سومرو / ضلع ملیر کے تھانہ شاہ لطیف ٹاون پولیس کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب کاروائی ؛ گھر کی آڑ میں خفیہ طور پر بنایاگیا گٹکا ماوے کا کارخانہ پکڑا گیا ؛ 2 ملزمان گرفتار 2 فرارہونے میں کامیاب۔۔۔۔۔۔۔۔
( تفصیلات کے مطابق ) شاہ لطیف ٹاون پولیس نے خفیہ ذرائع کی اطلاع پر سیکٹر 16/A ڈبل روڈ میزان بینک کے قریب کاروائی کرتے ہوئے گھر کی آڑ میں خفیہ طور پر بنایا گیا گٹکے ماوے کا کارخانہ پکڑلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاون محمد امین کھوسو کے مطابق کاروائی کے دوران کرولا سلور کار کی پچھلی سیٹ کے نیچے اور ڈیگی سے گٹکا ماوا کی تیاری میں استعمال ہونے والی 16 کٹے چھالیہ ہوئی برآمد ہوئی ۔
ایس ایچ او کے مطابق گھر کے اندر بنائے گئے کارخانے سے دو کٹے تیار گٹکا ماوا ؛ بھاری مقدار میں کھلا چھالیہ ؛ ایک ڈرم گیلی چھالیہ ؛ گٹکا ماوا کیلئے تیار کی گئی چھالیہ سے بھرے ہوئے چار پلاسٹک کے ٹپ ؛ تمباکو ؛ ڈیجیٹل کانٹا اور بھاری مقدار میں گٹکا ماوا کی تیاری میں استعمال ہونے والا دیگرخام مال برآمد ہوا ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت فضل اللہ اور عبدالباسط کے نام سے ہوئی جبکہ فرار ہونے والے ملزمان میں شاہد ولد گل رحمان اورعمران عرف عمرانی شامل ہیں ۔
پولیس کے مطابق گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ الزام نمبر 536/2025 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے