کراچی : ( بیورو رپورٹ) ملک بھر کے علماء و مشائخ کی پہلگام میں ہونے والے واقعے کی آڑ میں سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کی مذمت
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے تمام فیصلوں کی بھر پور حمایت و تائید اور جمعہ کو یوم تحفظ پاکستان منانے کا اعلان
کشمیریوں کے حقوق مزید غصب کرنے اور اپنے ناپاک مقاصد کی تکمیل کے لیے کوئی بھی ڈراما رچا سکتی ہے،صاحبزادہ نقشبندی
بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس گھناؤنے منصوبے میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں، بھیج پیر جٹا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان بھارتی اقدامات کا جواب دینے کیلئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے تمام فیصلوں کی بھر پور حمایت و تائید کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کی آڑ میں پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل کرنے کا اعلان کے خلاف بروز جمعہ (آج) ملک بھر میں یوم تحفظ پاکستان منانے کا اعلان کیا ہے۔ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئر مین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹانے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ملک بھر کے علماء مشائخ سے اپیل کی ہے کہ علماء مشائخ، آئمہ وخطباء پہلگام (سری نگر) مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر دہشت گرد حملے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز مسلسل ریاستی دہشت گردی کے خلاف عوام میں شعور و بیداری پیداکرتے ہوئے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیاجائے۔ صاحبزادہ نقشبندی نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کی آڑ میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی قابلِ مذمت فعل ہے، عالمی برادری بھارت کے ان ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔انھوں نے کہاکہ انتہاپسند مودی سرکار اپنی مسلسل گرتی مقبولیت کو سہارا دینے، کشمیریوں کے حقوق مزید غصب کرنے اور اپنے ناپاک مقاصد کی تکمیل کے لیے کوئی بھی ڈراما رچا سکتی ہے۔ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس گھناؤنے منصوبے میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں،نے کہا کہ کشمیریوں کی روایت ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے کبھی اپنے مہمانوں اور سیاحوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی مودی سرکار ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت غیر قانونی اقدامات کا مرتکب ہو رہا ہے۔صاحبزادہ نقشبندی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں واضح لکھا ہے کہ کوئی فریق یکطرفہ طور پر معاہدہ منسوخ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طویل عرصے سے کوشش تھی کہ سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کر دے۔بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں،انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور ملک بھر کے علماء مشائخ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور اس کے استحکام کے لیے ہمہ وقت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ساتھ ہیں۔ ملک بھر کے علماء و مشائخ کی پہلگام میں ہونے والے واقعے کی آڑ میں سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کی مذمت
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے تمام فیصلوں کی بھر پور حمایت و تائید اور جمعہ کو یوم تحفظ پاکستان منانے کا اعلان
کشمیریوں کے حقوق مزید غصب کرنے اور اپنے ناپاک مقاصد کی تکمیل کے لیے کوئی بھی ڈراما رچا سکتی ہے،صاحبزادہ نقشبندی
بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس گھناؤنے منصوبے میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں، بھیج پیر جٹا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان بھارتی اقدامات کا جواب دینے کیلئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے تمام فیصلوں کی بھر پور حمایت و تائید کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کی آڑ میں پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل کرنے کا اعلان کے خلاف بروز جمعہ (آج) ملک بھر میں یوم تحفظ پاکستان منانے کا اعلان کیا ہے۔ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئر مین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹانے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ملک بھر کے علماء مشائخ سے اپیل کی ہے کہ علماء مشائخ، آئمہ وخطباء پہلگام (سری نگر) مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر دہشت گرد حملے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز مسلسل ریاستی دہشت گردی کے خلاف عوام میں شعور و بیداری پیداکرتے ہوئے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیاجائے۔ صاحبزادہ نقشبندی نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کی آڑ میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی قابلِ مذمت فعل ہے، عالمی برادری بھارت کے ان ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔انھوں نے کہاکہ انتہاپسند مودی سرکار اپنی مسلسل گرتی مقبولیت کو سہارا دینے، کشمیریوں کے حقوق مزید غصب کرنے اور اپنے ناپاک مقاصد کی تکمیل کے لیے کوئی بھی ڈراما رچا سکتی ہے۔ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس گھناؤنے منصوبے میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں،نے کہا کہ کشمیریوں کی روایت ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے کبھی اپنے مہمانوں اور سیاحوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی مودی سرکار ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت غیر قانونی اقدامات کا مرتکب ہو رہا ہے۔صاحبزادہ نقشبندی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں واضح لکھا ہے کہ کوئی فریق یکطرفہ طور پر معاہدہ منسوخ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طویل عرصے سے کوشش تھی کہ سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کر دے۔بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں،انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور ملک بھر کے علماء مشائخ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور اس کے استحکام کے لیے ہمہ وقت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ساتھ ہیں۔