بھاولپور(میاں میراحمد۔مستانہ سہروردی سے)
ڈپٹی کمشنر بھاولنگر ذوالفقار احمد بھون کا ضلع بھر سے تجاوزات ہٹانے کا حکم۔ڈسٹرکٹ آفیسر ٹریفک DSP محمد واصف کے ٹریفک اور تجاوزات ہٹانے کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو ڈپٹی کمشنر نے سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی ٹریفک محمد۔واصف کے آنے سے ٹریفک کے مسائل میں نمایاں کمی آئی ھے۔ڈپٹی کمشنر نے بھاولنگر کی اہم شاہرات اور چوکوں کا وزٹ کیا اور ٹریفک پولیس سی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈی ایس پی ٹریفک محمد واصف کو ضلع بھر کی مصروف شاہرات سے انکروچمنٹ ہٹانے کے بارے ہدایت کی اور کہا اس حوالے سے انہیں جتنی نفری کی ضرورت ہو وہ منگوا لیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھاولنگر اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے