وزیر اعلیٰ سندھ کا سیہون شریف میں عرس کے اختتام پر فاتحہ خوانی اور میڈیا سے گفتگو
سیہون شریف: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے اختتامی روز مزار پر فاتحہ خوانی کی اور میڈیا سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں سعادت حاصل ہوئی کہ وہ عرس کے آخری روز اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے آئے، زیارت کی اور ملک میں امن و بھلائی کی دعا مانگی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسلام آباد میں 3-4 روز قبل پیش آنے والے واقعے کے باعث سیکورٹی خطرات تھے، جس کے پیش نظر سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ان انتظامات کی وجہ سے زائرین کو ممکنہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سال میلے کے انتظامات کو بہتر بنانے کی کوشش کی جاتی ہے اور اس بار انتظامات مناسب تھے، اگر کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو اس سے سیکھا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ انہیں اطلاعات ہیں کہ تین روز کے دوران تقریباً 30 لاکھ زائرین نے عرس میں شرکت کی۔ ان کے مطابق زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مستقبل میں مزید بہتر انتظامات کرنے کی ضرورت ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے نشاندہی کی کہ رمضان المبارک کےمواقع پر دکاندار اشیاء کی قیمتیں بڑھا دیتے ہیں، جبکہ دنیا بھر میں مذہبی تہواروں کے موقع پر قیمتیں کم ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بہتر حکمت عملی اپناتے ہوئے گندم اور آٹے کی قیمتوں پر کنٹرول رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل انکوائری کے لیے کہا گیا ہے اور ماورائے عدالت قتل کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہر دور میں صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہے، تاہم صحافیوں کو بھی اپنی اخلاقیات کا خیال رکھنا چاہیےسیہون شریف کی ترقی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ نرسنگ اسکول بنایا جا رہا ہے اور ووکیشنل ٹریننگ کا پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کو ہنر سکھائے بغیر روزگار کے مواقع پیدا نہیں کیے جا سکتے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کے سامنے 10 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی درخواست رکھی تھی، جس کے لیے وفاقی حکومت نے یونیفارم پالیسی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں اور لوگوں کو نوکریوں سے برطرف کیا ہےاس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی، صوبائی وزیر ٹقافت سید ذوالفقار علی شاھ
پاکستان پیپلزپارٹی ضلع جامشورو کے صدر سید آصف علی شاہ، ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی ،ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو، ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری ، ایس ایس پی جامشورو محمد ظفر صدیق چھانگا، چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف مختیار علی ابڑو، سیہون میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سید شھزاد حیدر شاھ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے قبل ازین وزیر اعلیٰ سندہ سید مراد علی شاہ کو وزیر اوقاف نے سندہی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری نے یادگار شیلڈ پیش کی بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندہ نے مزار کے احاطے میں قائم طبی کئمپ کا دورہ کیا اور خواتین میں کپڑے تقسیم کیے
