اسلام آباد ملٹی گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی سیکٹر بی سترہ میں سکیورٹی کے مخدوش حالات
گذشتہ شب بی سترہ (اسلام آباد) میں گھوڑا چوک کے قریب مین روڈ پر شام کے وقت ایک فارمیسی میں ڈاکوؤں نے داخل ہوکر مذکورہ فارمیسی کو لوٹنا چاہے اور ان سے مڈبھیڑ میں انہوں نے فائرنگ کرکے فارمیسی سٹاف کو زخمی کردیا۔ اس واقعہ سے مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں سکیورٹی کے مخدوش حالات کا اندازہ لگایا جاسکتا
اس سے پہلے بھی اس سوسائٹی کے بعض سیکٹرز میں چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں
اس مہنگی ترین سوسائٹی کی ایک بہت بڑی انتظامیہ ہے جس پر سوسائٹی کا مالک کثیر سرمایہ خرچ کرتا ہے لیکن ایسے واقعات سے اس سوسائٹی میں بسنے والے لوگ ناصرف خوف وخدشے کا شکار رہتے ہیں بلکہ پوری سوسائٹی کی نیک نامی بھی خطرے میں پڑجاتی ہے لہٰذا سوسائٹی کی انتظامیہ کو اس پہلو پر فوری توجہ دے کر عملی اقدامات کی ضرورت ہے