سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
آزاد وطن کے لیے انگریز حکومت کے ساتھ مزاحمت کرنے والے کردار سورهيه سندھی “پرچو وديارتھی” کی یاد میں سندھ تھنکرز فورم کے چیئرمین سید منیر شاہ ذاکری کی جانب سے 7 ستمبر کی شام خراج تحسین پیش کرنے کے لیے درگاہ پیرذاکری سکرنڈ میں ایک پروگرام رکھا گیا ہے۔
اس موقع پرسندھ کے نامور مفکر اور ادیب خراج تحسین پیش کریں گے. یاد رہے کہ تقسیم کے وقت شاگرد رہنما اور سیاسی رہنما کےطور پرچو ودیارتھی کا اہم اور سرگرم کردار رہا ہے۔ انہوں نے مسلح جدو جہد کے لیے گروہ تیار کیا مختلف کاروائیوں کے ذریعے انگریز حکومت کے لیے مشکلات پیدا کیں۔
جس کی گرفتاری کے بعد 83 سال سزا سنا کر کراچی کی جیل میں قید کر دیا لیکن اپنے ساتھی کی مدد سے جیل سے فرار ہو کر باقی زندگی انڈیا میں سندھیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔
سید منیر شاہ ذاکری نے کہا کہ سندھ کے اس بھولے ہوئے کردار پرچو ودیارتھی کو یاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، کیونکہ انہوں نے ہمیشہ سندھ کی زمین کے ساتھ محبت کی، برطانوی سامراج کے خلاف مزاحمت کی، زندگي کے آخري وقت تک سندھ کی عوام کے لیے سوچتا رہا۔