گجرات (شاہد بیگ سے)گجرات پولیس کامنشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری
دو منشیات فروش اور ایک مجرم اشتہاری گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء باجوہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی کھاریاں کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرکھاریاں انسپکٹر لیاقت حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2منشیات فروشوں کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔ ملزم نتھیل مسیح سکنہ جہلم سے 1160گرام ہیروئن اور ملزم سلیمان سعید سکنہ جہلم سے 1121گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات اور انچارج چوکی شیخ پور اکمل حسین نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے خطرناک مجرم اشتہاری عابد سجاد ساکن گوجر پورہ کو گرفتار کرلیا۔جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔