ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ )آج وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی آمد پر شہر میں کرفیو کا سماں ہے۔عوامی نمائندے کی آمد پر کوئٹہ روڈ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ٹریفک کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں شہری خوار ہو رے ہیں۔شہر کی سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے جہاں سے اہم شخصیات نے گزرنا ہے۔ایمبولینس کیلئے بھی مشکلات پیدا کر دی گئی ہیں۔شہری گرمی میں بے حال ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کے وقت بھی شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کی جاتی رہیں۔آج عوامی وزیر اعلی جنکا یہ پہلا دورہ ہے عوامی مشکلات کم نہیں ہویئں۔مہنگائی بےروزگاری اور دیگر مسائل کے ساتھ یہ مسئلہ بھی عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔پروٹوکول کے نام پر عوام سے مذاق بند ہونا چاہئے۔