ڈیرہ غازی خان(بیورورپورٹ )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کل ایک روزہ دورہ پر ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کا دورہ کریں گی۔انتظامیہ کی جانب سے شہروں کی صفائی اور سڑکوں کی ہنگامی مرمت کا کام شروع ہے۔وزیر اعلی مقامی ایم پی اے ایم این اے اور سرکاری افسران سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔خیال ہے کہ ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کیلئے اہم منصوبہ جات کا اعلان کریں گی۔سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں اور ان کیلئے مالی مدد کا بھی اعلان کریں گی۔