ملتان(بیورورپورٹ)ڈیرہ غازیخان میں گلبرگ ہاوسنگ سکیم کے دفتر سیل ہونے کے بعد اسکے مالک علی اصغر گرمانی ایم پی اے ن لیگ اور اس کے پارٹنر زین مرتضی زیدی کخلاف ملتان میں شہریوں اور اوورسیز پاکستانیوں سے کروڑوں روپے لوٹنے اور فراڈ کرنے کے الزام میں کمشنر ملتان نے بھی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ملتان گلبرگ ہاوسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے لوٹنے اور پلاٹ نہ دینے کے الزام میں لوگ ایک عرصہ سے سراپا احتجاج تھے۔علی اصغر گرمانی اور اسکے پارٹنر کے خلاف ملتان کے مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج تھے۔بااثر سیاسی شخصیت ہونے کی وجہ سے ادارے کاروائی سے گریز اں تھے۔دیکھتے ہیں ملتان کی میڈم کمشنر کاروائی آگے بڑھا پائنگی یا پھر ایم پی اے اسی طرح مختلف شہروں میں گلبرگ ہاوسنگ کے نام سے دھندہ جاری رکھ کر اپنی جائدادیں بیرون ملک بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔مبینہ طور پر علی اصغر گرمانی کو اہم شخصیات اور اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے۔