سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت مقابلہ نعت خوانی کے سلسلے میں قائم ضلع کمیٹی کا ایک اجلاس آج ڈی سی آفیس کے دربار ہال میں منعقد ہوا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شہریار گل نے کہا کہ پاکستان ٹیلیویژن نیٹورک کی جانب سے 2 ستمبر کو کراچی میں کل پاکستان مقابلہ نعت کے عنوان سے صوبائی سطح پر نعت خوانی کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں اس لئے کمیٹی ممبران ضلع شہید بینظیرآباد سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نعت خوانوں کی فہرست کل صبح دس بجے تک ڈی سی آفیس کو ارسال کریں تاکہ کل شام 3 بجے ڈی سی آفیس میں ضلع سطح کے نعت خوانی کے مقابلے منعقد کروائے جاسکیں اور ان مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے نعت خوانوں کی فہرست متعلقہ ادارے کو ارسال کی جاسکے ڈپٹی کمشنر نے کمیٹی ممبران اور ججز کے فرائض سرانجام دینے والی کمیٹی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نعت خوانی کے مقابلوں میں 15 سال سے کم عمر کی لڑکیوں اور لڑکوں کے علاوہ 15 سال سے 25 سال تک عمر کے نوجوان لڑکوں و لڑکیوں نعت خوانوں کا میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے تاکہ وہ صوبائی سطح کی مقابلوں میں حصہ لیکرضلع کا نام روشن کرسکیں اجلاس میں کمیٹی ممبران نے بتایا کہ ضلع سطح پر منعقد ہونے والے نعت خوانی کے مقابلے میں پرائمری، ہائی و ہائیر سیکنڈری اسکولوں، کالجز اور اسپیشل ایجوکیشن کے بچے حصہ لے رہے ہیں اجلاس میں کمیٹی کے چئیرمین و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری، ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر سیف اللّٰہ جویو، ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن غلام مرتضی چنڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد سلیم بھٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری مسعود احمد سھتو، رائو شوکت مصطفائی، اشرف آرائیں سلطانی، حافظ محمد نواز، محمد ساجد قادری، مولانا نثار احمد سکندری اور دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔