ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)
پورے ملک کی طرح ٹنڈوآدم میں گزشتہ تین روز سے بارشوں کے باعث مختلف علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹنڈوآدم کی میونسپل انتظامیہ سے برسات کا پانی نکالنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق حالیہ جاری مون سون بارشوں کیوجہ سے پورے ملک کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی تین روز سے وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے جو کہ کبھی ہلکی اور کبھی تیز جاری ہے نشیبی علاقے زیرآب آچکے جن میں الہیار گوٹھ،خیر محمد گوٹھ،نواز ٹاؤن ،حیدرآباد روڈ،ٹنڈوالہیار روڈ اور دیگر علاقوں میں گلیوں اور روڈ پر دو سے تین فٹ تک پانی جمع ہے جس سے علاقے مکین شدید پریشان ہیں جبکہ میڈیا نمائندوں سے سامنے احتجاج کرتے ہوئے علاقہ مکینوں نہ مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے علاقے سے پانی کو نکالا جائے۔