بہاری كميونیٹی پاکستان فخر الزماں کو صدر منتخب ہونے پر مستحق کوچنگ سینٹر کے سربراہ امتیاز انصاری نے انکے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا پروگرام میں شرکاء نے امتیاز انصاری اور مس نگہت کی خدمات کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
سماجی شخصیت امتیاز انصاری نے بہاری کمیونٹی کے نو منتخب صدر جناب فخر الزماں کی آمد انکی شرکت پر انکا شکریہ کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور فخر الزماں ملک بزورگ رہنما آفتاب عظمت کو پھولوں کا ہار پہنا کر انکا استقبال کیا۔
بہاری کمیونٹی پاکستان کے صدر فخر الزماں کے ہمراہ ایگزیکٹو کمیونیٹی کے ممبران بزرگ رہنما آفتاب عظمت، ظفر اقبال، محترمہ حنا فاطمہ، حسنین ہاشمی، اشتیاق عالم، سرور شکور، وقاص شیخ، اسد اللہ صدیقی ایڈوکیٹ اور میڈیا سیل محمد آفتاب و دیگر دوستوں نے بھرپور شرکت کی۔
پروگرام کے اختیتام پر بہاری کمیونیٹی صدر فخر زمان ملک بزورگ رہنما آفتاب عظمت نے مستحق کوچنگ سینٹر کے امتیاز انصاری، مس نگہت، مس ماریہ، مس نہاں، محمّد رفیق، محمّد حسن، کا شکریہ ادا کیا بہاری کمیونیٹی کے ساتھ مکمل تعاؤن مل کر ساتھ چلنے پر یقین دہانی کرائی گئی۔