سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت ضلع شہید بینظیرآباد کی تحصیل سکرنڈ اور قاضی احمد کی سات یونین کونسلوں میں 9 ستمبر سے شروع ہونے والی خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ڈی سی آفیس کے دربار ہال میں منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے کہا کہ سکرنڈ اور قاضی احمد کی سات یونین کونسلوں میں شروع ہونی والی خصوصی انسدادِ پولیو مہم پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے نہ رہے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری اور فوکل پرسن برائے پولیو ڈاکٹر اللّٰہ بخش راجپر نے بتایا کہ ضلع شہید بینظیرآباد کی 2 تحصیلوں سکرنڈ اور قاضی احمد کی سات یونین کونسلوں میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے 14 ستمبر تک منعقد کی جائے گی مہم کے دوران سات یونین کونسلوں کے 61 ہزار 451 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لیے 169 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 126 موبائل، 4 ٹرانزٹ، 8 فکسڈ اور 31 ایس ایم ٹی ٹیمیں شامل ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ سات یونین کونسلوں میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مائکرو پلان کی تیاری سمیت دیگر مطلوبہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری، ایم ایس پی ایم سی اسپتال ڈاکٹر یار علی جمالی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد سلیم بھٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری مسعود احمد سھتو، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ریاض احمد شر اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔