لاہور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول میں ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقیاں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول راؤ عبد الکریم کی خصوصی ہدایات پر پی۔ایچ۔پی میں ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کا عمل مکمل کیا گیا۔
ڈی آئی جی۔ پی ایچ پی ڈاکٹر اطہر وحید نے ایس پی ہیڈکوارٹرز منصور قمر کی سربراہی میں محکمانہ پروموشن بورڈ تشکیل دیا۔ پروموشن بورڈ نے 266 ہیڈ کانسٹیبل کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دینے کی منظوری دی ہے۔
بہاولپور ریجن سےمحمدکاشف،محمود رضا، محمد نعیم ارشد،محمد اقبال، محمداحمد،شہزار قمر،سید جاوید حسین،محمد عارف ،اکبر شاہ،حافظ محمد سعید،اعجاز انور،محبوب مصطفی، راؤ
عاطر ذیشان،محمد شفیق،محمد شہزاد ،اعجاز احمد شاکر ۔محمد خان ۔خضر حسین محمد سلطان ۔ذکر اللہ ۔نعیم ضیا ، محمد شاہد ،آصف غفار ،محمود الحسن
,فرخ علی،شفیق احمد،محمد اسلم،
عامرحیات،جاوید خان،محمد آصف ،مدثر علی،نوید ارشاد،محمد اکمل،محمود احمد،غلام اصغر، دلاور حسین اسسٹنٹ سب انسپکٹر پروموٹ ہوئے ہیں ۔
ایڈیشنل آئی جی۔ راؤ عبدالکریم اور ڈی آئی جی ڈاکٹر اطہر وحید نے ترقی پانےوالے افسران کو مبارکباد دی، ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور آئندہ دل جمعی اور دیانت داری کے ساتھ محکمانہ فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔