نوشہروفیروز (رانا ندیم انجم )
ٹھاروشاہ میں سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی ضلع نوشہرو فیروز کی فوڈ سیفٹی آفیسر عمارہ فرید خانزادہ اپنی ٹیم سلطان خان مہیسر ضمیر پنہور کے ہمراہ ٹھاروشاہ میں عوامی شکایت پر شہر میں ملک شاپس پر کاروائیاں کیں اور مختلف دوکانوں سے چیکنگ کے دوران سیمپل لئے اور چیکنگ کرتے ہوئے ملاوٹ والا دودھ ضائع کیا اور موقع پر جرمانہ کیا انچارج فوڈ سیفٹی آفیسر عمارہ فرید خانزادہ کا کہنا تھا کہ ملاوٹ والے دودھ سے گردے جگر پھپھڑے متاثر ہو رہے ہیں اور مختلف قسم کی پیچیدہ بیماریاں پھیل رہی ہیں کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کا بڑا کردار اکثر پرچون کے دوکاندار کر رہے ہیں اس لئے میں میڈیا کے توسط سے عوام سے اپیل ہے کہ اگر کہیں بھی ایکسپائر اور ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والے کا پتہ چلے تو ہماری ٹیم کو فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کاروائی کرکے ایسے دوکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور آئندہ مرحلے میں جو لوگ ملاوٹ سے باز نہ ائے تو انکی شاپسس سیل کی جائیں گی دوسری جانب عوام نے اس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا