رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ایسٹ، تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع شرقی
ملزمان مین یونیورسٹی روڈ پر ینگو ڈرائیور شاہ نواز کو اسلحہ کے زور پر واردات کا نشانہ بنا رہے تھے۔
گشت پر مامور پولیس موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کیا، ایس ایس پی ضلع شرقی
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 02 عدد غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی رقم برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، ایس ایس پی ضلع شرقی
گرفتار ملزمان میں محمد عمیر ولد عبدالقادر، محمد ذیشان ولد محمد سعید اور محمد ارشد ولد ملازم حسین شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود سے کار چھیننے کا بھی انکشاف کیا جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔