نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)
ویلڈن پولیس کانسٹیبل طاہر پرویز آرائین ایس ایس پی نوشھروفیروز کئپٹن (ر) صدام حسین کی جانب سے پولیس کانسٹیبل طاہر پرویز آرائیں کےلئے اچھے عمل پر تعریفی سرٹیفکیٹ و کیش نقدی انعام کا اعلان۔پڈعیدن تھانے کے پولیس کانسٹیبل طاہر پرویز آرائیں پڈعیدن میں نیشنل بینک پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ایک معذور بوڑھی عورت کو اٹھا کر موٹرسائکل پر بٹھایا اور مشکل وقت میں اس کی مدد کی تو کسی نے اس کی وڈیو کلپ ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ جس پر عوام نے پولیس کے اچھے عمل کو بہت سراہا ایس ایس پی نوشھروفیروز کئپٹن (ر) صدام حسین نے پولیس اہلکار کے اس سوشل اور اچھے کام کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور مذکورہ پولیس اہلکار کو شاباس دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کےلئے تعریفی اسناد اور کیش نقدی انعام کا اعلان کیا ہے