رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ڈسٹرکٹ سٹی: منشیات فروشی میں ملوث 2 مطلوب ملزمان گرفتار۔
کراچی: ملزمان سے 1015 گرام چرس اور 28 گرام کرسٹال برآمد.
کراچی: ملزمان کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ اور نیپئر کی حدود سے گرفتار کیا گیا.
کراچی: ملزمان کی شناخت ماجد اور عبید الرحمن عرف دادا کے ناموں سے ہوئی ہے.
کراچی: ملزمان عادی/کریمنل ریکارڈ یافتہ ہیں۔
کراچی: ملزم عبید الرحمٰن اس سے قبل منشیات فروشی کے 3 مقدمات سمیت موٹر سائیکل لفٹنگ کے 2 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.
کراچی: ملزم ماجد اس سے قبل منشیات فروشی کے 2 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.
کراچی: ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج۔