پنجاب کے 8 اضلاع میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، نوٹیفیکیشن کے مطابق ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیر آباد شامل ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ان اضلاع میں دفعہ 144 کا نفاذ 10 اکتوبر سے 12 اکتوبر تک ہوگا، نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے اس لئیے امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے۔