سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہید بینظیرآباد اللّٰہ بچایو گبول نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی پارک میں پودہ لگا کر گرین بیلٹ کے تحت مون سون کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہید بینظیرآباد اللّٰہ بچایو گبول نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملک کے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے جس کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ صرف پودے لگانا مسئلے کا حل نہیں بلکہ ان پودوں کی دیکھ بھال کرنا بھی لازمی ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اللّٰہ بچایو گبول نے مزید کہا کہ ملک کو سرسبز اور ماحول دوست بنانے کے لیے گرین بیلٹ مہم کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ و دیگر کورٹس میں شجرکاری شروع کی گئی ہے جس سے ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر اپنے گھروں میں بھی پودے لگانے چاہئے اس موقع پر اے ٹی سی کورٹ کے جج عبدالغفور کلھوڑو، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شاہد احمد اعوان، وقار احمد سومرو، ظفر حسین لغاری، فریحہ سنوبر ناز، اویس احمد ابڑو، سینئیر سول ججز انور احمد، اصغر علی، محمد اکمل میمن، سول جج و جوڈیشنل مجسٹریٹ خوشی محمد، حمیداللہ، زاہد حسین چنہ، فیملی جج و جوڈیشنل مجسٹریٹ نواب شاہ امبرین بتول فاطمہ، کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کے جج امداد علی کیریو، سول جج و جوڈیشنل مجسٹریٹ سکرنڈ علی حسن مری، ارشاد علی خاصخیلی، سیکنڈ سول جج و جوڈیشنل مجسٹریٹ قاضی احمد امانت علی کھوسو، سول جج و جوڈیشنل مجسٹریٹ دولتپور فرمان علی تگڑ، حنان علی، سول جج و جوڈیشنل مجسٹریٹ دوڑ رمضان احمد اور عنایت علی نے بھی پودے لگائے اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مشتاق احمد زرداری نے نے بتایا کہ گرین بیلٹ مہم کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سمیت ضلع کے دیگر عدالتوں میں 5 سو زائد پودے لگائے جائیں گے اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اللّٰہ بچایو گبول نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پرچم کشائی بھی کی اس موقع پر ملک کی سلامتی اور قوم کی خوشحالی کےلیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔