رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار.
تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں مورخہ 28 جولائی 2024 کو ٹریفک پولیس اہلکار کو فائرنگ سے شدید زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا.
تھانہ گڈاپ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع اور انٹلیجنس بیسڈ کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم لیاقت علی ولد سیفل خان کو گرفتار کر لیا.
دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کے وہ شہر کے مختلف وارداتوں میں بھی ملوث ہے.
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا جیسے فرانزک کے لئے روانہ کیا جارہا ہے.
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.