ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)
ٹنڈوآدم میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تعلقہ ہسپتال ڈاکٹر سید فضل حسین شاہ نے کہا ہے کہ روہڑی کینال کے شگاف کے فوری بعد متاثرین کے لئے طبی کیمپ لگایا گیا ہے جہاں ہمارے ڈاکٹرز لیڈی ڈاکٹرز ایمبولینس سروس،ویکسینیٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز متاثرین کے لئے قائم کردہ طبی کیمپ میں جا کر متاثرہ عورتیں ،بچوں اور بوڑھوں کا معائنہ کر رہے ہیں اور متاثرین کا ملیریا سمیت تمام ٹیسٹ مفت کئے جارہے ہیں اور انھیں دوائی فراہم کی جارہی ہیں ہماری پوری کوشش ہے کہ متاثرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں ،انھوں نے بتایا کہ عالم ڈیرو اور سوئی کندر پبلک اسکول کیمپ میں طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ضرورت کے مطابق دوسرے علاقوں میں عارضی طبی کیمپ لگائے جارہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کسی بھی چیز کی کمی نہیں کو دوائیاں استعمال ہوتی ہیں وہ وافر مقدار میں موجود ہیں ہمارے ہسپتال میں چھ مرد ڈاکٹرز اور 14 لیڈی ڈاکٹرز موجود ہیں اور سب اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کر رہے ہیں